ثابت ہوگیا، پی پی کے لوگ پانی چوری کررہے تھے، خرم شیر زمان

ثابت ہوگیا، پی پی کے لوگ پانی چوری کررہے تھے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ پی پی کے لوگ پانی چوری کررہےتھے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پوری دنیا میں وفاقی حکومت کی تعریفیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلنے کےلیے پانی چوری کا الزام لگایا تھا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نے مزید کہا کہ جب وہاں تفتیش کی گئی تو پانی چوری پی پی کے اپنے لوگ کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھاکہ جب وہاں ویڈیوز بنائی گئیں تو ان کے اپنے لوگوں کے نام سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں