30 اگست سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا، قبرمیں کون جائے گا، لوگوں کواٹھانا یہاں فیشن بن گیا ہے، پاکستان اہم ترین دور سے گزررہا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قبرایک ہے، مردے تین ہیں،جلد فیصلہ ہونےوالا ہے، 30 اگست سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا، قبرمیں کون جائے گا، لوگوں کواٹھانا یہاں فیشن بن گیا ہے، پاکستان اہم ترین دور سے گزررہاہے۔اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم حق سچ کیساتھ ہے،سچ کی فتح ہوگی۔
ایک کیس 3 مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کے فیصلے سے یاسمین راشد،عالیہ حمزہ،صنم جاوید کیلئے راستہ کھلا ہے۔ بڑاوکیل بانی پی ٹی آئی یا اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے عدالت میں پیش ہوتاہے۔حکمران چین سے بھی منہ لٹکائے واپس آئے ہیں۔یہ جدھر جاتے ہیں وہاں سے مایوس ہی واپس آتے ہیں کیونکہ دنیا ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
دریں اثناءاسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں منظور کر لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کافیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں ، اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرلی گئیں، عدالت نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دئیے۔شیخ رشید فیصلہ سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ شیخ رشید پر بلاول بھٹوزرداری کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی کے قتل کی سازش کا الزام بھی لگایا تھا ، شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں بھی مقدمات درج کئے گئے تھے۔