حکومت7 ہزار ارب کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کرسکے گی، مفتاح

حکومت7 ہزار ارب کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کرسکے گی، مفتاح

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت سات ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کر پائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش بھی 8، 8 فیصد گروتھ کرتے ہیں پاکستان کیوں نہیں کرسکتا؟ لیکن عمران خان کی حکومت میں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے پری بجٹ سیمینار سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھا دیا ہے، پی ٹی آئی نے معیشت سے کھلواڑ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں