وفاق اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوام ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجائینگے: بیرسٹر سیف

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوام ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے۔

گرڈ سٹیشن پر قبضے کے الزامات پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو یاد دلانا چاہتا ہوں سب سے بڑی دہشتگردی ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پر ہوئی، ماڈل ٹاؤن میں معصوم مظاہرین اور حاملہ خواتین پر سیدھا گولیاں چلائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناروا لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حالات قابو میں رکھے ہوئے ہیں، وفاقی تنصیبات کو مشتعل عوام سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاق نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام ہمارے کنٹرول سے بھی باہر ہوجائیں گے۔