وفاق نے صوبے کی بجلی پہلے سے کم کردی ہے، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا ہ کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا،حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اور اسکے عوام سے انتقام لے رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
پشاور( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ حکمران سمجھ جائیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے، وفاق نے صوبے کی بجلی پہلے سے کم کردی ہے، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا ہ کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا،واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے اور وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اور اسکے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔
عیدالاضحی پر خیبرپختونخواہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بدترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔واپڈا کے مقامی اہلکار اپنے بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کردی گئی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم چپ نہیں رہیں گے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور جواب مانگیں گے، وفاقی حکومت نے صوبے کی بجلی پہلے سے کم کردی ہے، حکومت خیبرپختونخوا کے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے مگر وفاق کی طرف سے جو یقین دہانی کرائی گئی تھی وہ پوری نہیں ہورہی، پی ڈی ایم کی حکومت ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس وقت وفاق میں بیٹھی حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، وفاقی حکومت عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے غیر قانونی طور پر بنی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا سے تعاون کر رہی ہے، وفاق کی طرف سے کی گئی کمٹمنٹ پوری نہیں ہورہی۔
صوبے کے مختلف مقامات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، اس معاملے پر ہم چپ نہیں رہیں گے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور جواب مانگیں گے۔بجلی کے ترسیل کے نظام میں کمی خامیوں کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم پوری طرح تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی۔