گوجرانوالہ: ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی وائس میچنگ کے حوالے سماعت مکمل ہوگئی۔ دوران سماعت عالیہ حمزہ نے ٹیسٹ کیلئے وائس سیمپل دینے سے انکار کر دیا، عالیہ حمزہ نے کہا کہ اپنے وکلاء کی غیر موجودگی میں وائس سیمپل نہیں دوں گی، وائس سیمپل کیلئے جے آئی ٹی کے لکھے گئے الفاظ بھی نہیں بولوں گی، اعتراض کے بعد عالیہ حمزہ کے وکلاء کو عدالت میں بلا لیا گیا۔
عالیہ حمزہ کو وائس سیمپل کیلئے مرضی کے الفاظ ریکارڈ کروانے کی اجازت بھی مل گئی، اعتراضات دور ہونے پر عالیہ حمزہ نے وائس ریکارڈنگ کروا دی، ایف آئی اے آفیسر نے تین مختلف سیمپل ریکارڈ کئے۔
ایف آئی اے آفیسر ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ ٹیسٹ کیلئے سیمپل اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔