پولیس سے مزاحمت اور کا رِسرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔
شیراز خان نامی شہری نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر تھانہ مارگلہ مقدمہ درج کروایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی مقدمے کے سلسلے میں پولیس جب ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردار تنویر الیاس کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ اسی باعث پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت کے الزامات پر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا۔