بانی پی ٹی آئی کو سیکورٹی کے بہانے سے عدالتوں میں پیش ہونے سے روکا جا رہاہے،نیب ترامیم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو فائدہ دینے کیلئے کی گئی ہیں۔ ججز نے ان ترامیم کو مسترد کیاتھا،رہنماءپی ٹی آئی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی ناکامی ہے کہ وہ عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی،بانی پی ٹی آئی کو سیکورٹی کے بہانے سے عدالتوں میں پیش ہونے سے روکا جا رہاہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب ترامیم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو فائدہ دینے کیلئے کی گئی ہیں۔
ججز نے ان ترامیم کو مسترد کیاتھا۔پہلے سائفرکیس میں غدار غدار کی رٹ لگائی گئی اور اب بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ کو لیکر نشانہ بنا یا جارہاہے۔آپ سمجھتے ہیں ہم بغاوت کر رہے ہیں ہم صرف آپ کو تاریخ یاد دلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
عمرانی معاہدہ آئین ہے، آئین پر عمل کریں۔پنجاب حکومت بغیر وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات قائم کررہی ہے۔