اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں احسن مجید گجر و دیگر وکلائ کو نوٹسسز جاری کردئیے۔
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احسن مجید گوجر اور دیگر وکلاءکیخلاف مس کنڈکٹ اور توہین عدالت میں کیس مناسب حکم جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر نوٹس جاری کیا تھا، کیا بنا اس کا۔ دور ان سماعت عدالت نے احسن مجید گجر و دیگر وکلائ کو نوٹسسز جاری کردئیے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک کیلئے ملتوی کردی ،16 جون کو ہائی کورٹ حملہ کیس میں وکلائ کے خلاف مس کنڈکٹ اور توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں