ٹریفک اسسٹنٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

جنگ نیوز

ملتان میں ٹریفک اسسٹنٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تربیت مکمل کرنے والے 567 اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

567 ٹریفک اسٹنٹس کی ٹریننگ مکمل ہونے پر انہیں کالج سے پاس آؤٹ کیا گیا، اس تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے والدین اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کنور شاہ رخ تھے جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ٹریننگ کورس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے ٹریفک اسسٹنٹس کو انعامات بھی دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک اسسٹنٹس فیلڈ میں جا کر اچھے اخلاق سے عوام کے دل جیتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں