9 مئی جلاﺅ گھیراو مقدمات، عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کر لیا،انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ایڈمن جج خالد ارشد نے کی

لاہور( نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی لاہور نے 9 مئی جلاﺅ گھیراو مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کر لیا،انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ایڈمن جج خالد ارشد نے کی۔
عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 7 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاوس ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان ٹاون کو جلانے کے 3 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کردی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا تھا۔یاد رہے 10 مئی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاو گھیراو کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر آئندہ سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔
گزشتہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا تھا۔