عمران خان پر غداری کا مقدمہ بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: علی محمد خان

اسلام آباد:( نیوز ڈیسک )رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ یہ بات کی کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، علی محمد خان حکومت وقت کو کہنا چاہتا ہوں اپنی کارکردگی بہتر کریں، آپ کو تو ہم حکومت ہی نہیں مانتے آپ کوئی اور کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سیاسی نقطہ ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا رول نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی ایسے ہی کھڑے ہیں جیسے ایک محب وطن لیڈر کو کھڑا ہونا چاہیے، عمران خان ڈیموکریسی ،آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرتے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہماری پاک سرزمین کا استعمال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں اسلام آباد کے فیصلے کہیں باہر نہیں ہوئے، عمران خان پر غلط کیسز بند کیے جائیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدت کیس میں فیصلہ سنانا تھا لیکن ٹاؤٹ بھیج کر الٹا ہمارے وکلا پر کیسز کیے گئے، بانی پی ٹی آئی عدت،القادر ٹرسٹ اور سائفر والے کیس سے جلد نکلیں گے، عمران جلد تمام کیسز سے بری ہو کر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے اس وقت کوئی ٹویٹ نہیں ہوئی، اگر ہوئی تو ان کے علم میں 100فیصد لائی جائے گی۔