راولپنڈی ،چکری روڈکی کئی سو کنال اراضی اصل مالکان سے خرد برد کرکے تحصیلداجاوید،پٹواری الیاس نے زمینوں کا حلیہ بگاڑ دیا،متاثرین حلقہ احسان الحق اور دیگر متاثرین کی راولپنڈی پریس کلب مین نیوز کانفرنس

راولپنڈی(حالات خصوصی رپورٹر) موضع ڈہولیال چکری روڈکی کئی سو کنال اراضی اصل مالکان سے خرد برد کرکے علاقہ کے تحصیلدار، پٹواری اور منشی کے پیاروں کو منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان لحق اور دیگر متاثرین نے متاثرین کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈہولیال 24 ہزار کنال پر مشتمل موضع ہے جسے لوٹ مار کرتے ہو ئے خراب کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اصل مالکان ان پڑھ ہونے کی وجہ سے اپنی ہی زمین سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ڈہولیال موضع 2015میں کمپیوٹرائزڈ ہے تاہم حلقہ پٹواری الیاس اوراس کے منشی میاں عدیل نے ملی بھگت کرکے بہت سے لوگوں کی جدی پشتی جائیداد کے انتقالات مینول طریقے سے کئے یہی نہیں بلکہ بیک ڈیٹ میں پراپررٹی ڈیلروں ملی بھگت کرکے لوگوں کی اراضی جعلی وراثت ناموں کے ذریعے ان کے انتقال کرائے گئے وہ بھی بغیر معاضہ ادا کئے، اندھیر نگری کا یہ عالم ہے کہ ایک ہی دن میں چار سو سے زائد انتقالات مینول طریقہ سے درج کیئے گئے درج کئے گئے اور وراثت نامے درج کرانے کے بہانے انکی زمین مسمی رملکیحان تحصیلدار، ملک جاوید تحصیلدار،پٹواری الیاس، اور ان کے سرغنہ منشی میاں عدیل نے اپنی والدہ بشیراں بی بی اپنے بھائی علی رضا کے نام جعلی انتقالات درج کرا دیئے۔
اس وقت موضع ڈہولیال کی پرت سرکار ملی بھگت کرکے غائب کردی گئی ہے اور تحصیلدار جاوید نے فرد بدر کے عمل کو جان بوجھ کر روکا ہوا ہے اور روزنامچے میں انتقالات کی تاریخ بھی ا?پس میں میچ نہیں کرتی میاں اللہ بخش کے ساتھ بھی موضع ڈہولیال میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیااور 998کنال اراضی مینول طریقے سے اس وقت دی گئی جب موضع کمپیوٹرائزڈ ہو چکا تھا کرپٹ میاں عدیل جو کہ منشی بنایا گیا اس نے ناجائز فائدہ اٹھایا موضع کی مثل حقیقت تحصیلدار جاوید نے منشی میاں عدیل کے حوالے کیاوزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ محکمہ مال کی ان کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرکے غریب اور بے کس لوگوں کی ا?بائی زمین واگزار کروا کے اصل مالکان کے نام انتقالات درج کئے جائیں ورنہ بھوک ہڑتال اور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں