الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے، نیب کا ریمانڈ 14روز سے بڑھا کر40 دن کردیا گیا، بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5سال سے کم کرکے 2سال کردی گئی، آرڈیننس کا متن
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے ہیں، ایک ترمیمی آرڈیننس الیکشن ایکٹ اور دوسرا آرڈیننس نیب سے متعلق ہے۔
میڈیا کے مطابق قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔ اسی طرح نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ترمیمی آرڈیننس میں نیب کا ریمانڈ 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا، بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5سال سے کم کرکے 2سال کردی گئی۔