خیبرپختونخوا حکومت نے 601 ترقیاتی منصوبے ختم کردیئے

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) محکمہ ترقی و منصوبہ بندی دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 601 ترقیاتی منصوبے ختم کر دیئے۔

دستاویز کے مطابق 391منصوبے ڈراپ ، 155کے سکوپ محدود ، 55 منصوبوں کو منجمد کردیا گیا، منصوبے ختم کرنے سے 473 ارب روپے کی بچت ہوگی، منصوبوں کی ریشنلائزیشن وزیر اعلیٰ نے 3اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی تھی۔

دستاویز کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے 47منصوبے ختم ہونے سے 76ارب 20کروڑ75لاکھ روپے کی بچت ہوگی، ملٹی سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے66منصوبے ختم کیے گئے جن سے 74ارب 53کروڑ33لاکھ بچت ہوگی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 46منصوبے ختم کرنے سے 47ارب 86کروڑکی بچت ہوگی، اعلیٰ تعلیم کے 37، صحت 39، آبپاشی 48اور بورڈ آف ریونیو کے 9منصوبے ختم کئے گئے ہیں۔