کراچی ایکسپو سینٹر، سوا لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی

شہر قائد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں اب تک سوا لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان میمن نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کراچی  ایکسپو سینٹر میں  24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماس ویکسینیشن سینٹر کے تمام 96 کیوبیکلز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ارسلان کے مطابق ماس ویکسینیشن سینٹر کے تمام 18 کاؤنٹرز پر کام ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر حسنین مسعود کا کہنا ہے کہ ماس ویکسینیشن سینٹر میں ہر گھنٹے تقریباً 600 سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں