انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم کے گھراور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاوٴ کا متحمل نہیں ہوسکتا،بیان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے،انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم کے گھراور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاو¿ کا متحمل نہیں ہوسکتا، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی،سانحہ 9مئی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایماءپر کئے گئے تھے۔
9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گھناوٴنی سازش تھے۔ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا۔ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں ملک دشمنی ہے۔
سانحہ 9مئی ملک کیخلاف گھناﺅنی سازش ہے ۔9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر قوم کو یاد رہے گا۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم نے سرکاری و نجی املاک ، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا،9 مئی کے واقعات سے پوری دنیا میں ملک کی ساکھ بری طرح تباہ ہوئی۔9مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی ۔شہداءکی یادگاروں کی توہین کی گئی ۔شہداءکے مجسموں کو جلایا گیا ۔پوری دنیا کی پاکستان کی توہین کی گئی ۔فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی۔9مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیاتھا۔