بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد : ( نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔