زیادتی کیسز کا شفاف ٹرائل، SOPs بنانے کا حکم

زیادتی کیسز کا شفاف ٹرائل، SOPs بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے زیادتی کے کیسز کا شفاف ٹرائل چلانے کے لیے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پولیس اور ممبر انسپکشن ٹیم سے تفصیلات طلب کر لیں اور ایس او پیز بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے پولیس اور ممبر انسپکشن ٹیم کو ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 2 جون کو جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ممبر انسپکشن ٹیم کہاں ہیں؟

انسپکشن ٹیم کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے درخواست گزار کےوکیل کی سفارشات کے مطابق ایس او پیز بنانے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں