بدترین کارکردگی پر وزیر اعظم نے چیئرمین ایف بی آر کی سرزنش کر دی

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ادارے کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر چیئرمین ایف بی آر کی سرزنش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر نے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ادارے کی بدترین کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زبیر ٹوانہ کی سرزنش کی اور وارننگ بھی دے دی۔

وزیر اعظم نے زبیر ٹوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے، کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو تو عہدے سے ہٹ جاؤ، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت بنے دو ماہ ہو گئے، آپ مجھے اب بتا رہے ہیں کہ ادارے میں افسران کام نہیں کر رہے، چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ نے ملازمین کو عہدے سے ہٹوا کر ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔