پشاور: ( نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اسلام کا نام پوری دنیا میں اٹھانے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی ہے، مئی کا مہینہ فیصلہ کن مہینہ ہوگا، ہم غلام نہیں اپنے بچوں کو بھی کسی کا غلام بننے سے بچائیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ سارے وہی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کو توڑنے میں کردار ادا کیا، دنیا میں کسی مسلمان کے ساتھ زیادتی ہوگی ہم اس کیلئے آواز اٹھائیں گے، فلسطین کے مظلوم لوگوں کیلئے آواز اٹھانے میں یہ حکومت ناکام ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہماری آنکھوں میں مرچیں ڈالی گئیں۔