سندھ میں 2076 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 19 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں 2076 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 19 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20421 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4854 ہوچکی ہے۔ آج مزید 611 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 278280 ہوچکی ہے۔ اب تک 3883951 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے بعد 303306 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 20172 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19347 گھروں پر، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 800 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اور 764 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2076 نئے کیسز میں سے 1260 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 629، ضلع جنوبی 258، ضلع وسطی 144، ملیر 109، کورنگی 95 اور ضلع غربی سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 252، سکھر 111، جامشورو 51، لاڑکانہ 44، دادو 34، بدین 28، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ 26 ۔ 26، میرپورخاص 21، مٹیاری 17، گھوٹکی اور خیرپور میں 16۔ 16کیسز رپورٹ ہوئے۔

شکارپور 15، ٹنڈو محمد خان 13، قمبر اور شہید بے نظیر آباد 8 ۔ 8، کشمور 5 اور جیکب آباد میں سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں