خیبرپختونخواہ حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلیٰ سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلیٰ سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
امیر حیدرخان ہوتی کے پی ایس خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پرویز خٹک کے پی ایس علی حسن قریشی کو ڈیپارٹمنٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سردار مہتاب احمد خان عباسی کے پی ایس عبیداللہ سلیم کو ای اینڈ اے ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ پی ایس ٹو پیر صابر شاہ سید حارث شاہ کی خدمات ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دی گئیں ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزرائے اعلٰی سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا.