خدیجہ شاہ کے ایک اورمقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے اور 17 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی،نسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی

لاہور( نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے اور خدیجہ شاہ کو 17 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
عدالت نے عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔قبل ازیں لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے تھے۔پراسیکیوشن نے کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت خدیجہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں اورآئندہ ہرسماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا وائی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے،عدالت میں پیش ہونے پرخدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے گئے۔عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دےدیا،پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،جناح ہاوٴس حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے۔عدالت میں عدم پیشی پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔