کوئٹہ: ( نیوز ڈیسک ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے حق و صداقت کے حق میں اور ظلم کیخلاف مظلوم کا ساتھ دینے کا علم اٹھایا ہے۔
پشین میں اپوزیشن اتحاد کے تحریک تحفظ آئین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ اتحاد حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالا دستی کیلئے ہے، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانی تحریک میں شامل ہو کر ہمارا ساتھ دیں۔
محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔
انہوں نے کہا آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوتے ہیں مگر ہم ان فصلی بٹیروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔