جبکہ خیبرپختوںخواہ میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور فوٹو شوٹ کے بجائے عوام کی فلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
پشاور( نیوز ڈیسک ) بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں نواز شریف کی تصاویر والی آٹے کی بوریوں میں آٹے کی بجائے چوکر نکل رہا ہے، جبکہ خیبرپختوںخواہ میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور فوٹو شوٹ کے بجائے عوام کی فلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فوٹو شوٹ محترمہ کو عوام کی اتنی فکر ہے تو صحت کارڈ جیسا منصوبہ پنجاب میں شروع کرکے دکھائیں، نام نہاد شہزادی مریم نواز ہر روز نئے کپڑے ،مرسڈیز میں سفر ،تیس لاکھ کے جوتے پہن کر فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔
پنجاب میں آٹے کی بوریوں پر تین دفعہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویریں لگا کر آٹے کی بجائے چوکر نکل رہا ہے جوکہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حکومت کے پہلے 30 دن اصلاحات و پیکیج بارے ویڈیو پیغام کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے عوامی فلاح کے 15 منصوبے دئیے ہیں، عوامی وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے 30 دن میں عوامی مفاد اور فلاح کے لیے اہم فیصلے کیے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کی سو فیصد آبادی کے لیے صحت کارڈ کو بحال کیاخیبرپختونخوا میں علاج مفت جبکہ لاہور کی ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کا فقدان ہے،وزیر اعلی نے بلین ٹری پلس منصوبے کا اجرا کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دس لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، جبکہ صوبہ بھر میں رمضان دستر خوان کا بھی اجرا کیا، عوامی وزیر اعلی نے ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے عید پیکیج کا اعلان کیا،2050 شہدا فیملیز کے لیے بھی عید پیکیج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صوبہ میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کے اہم فیصلے کئیے، پشاور ڈی آئی خان موٹر وے سمیت بنوں ڈی آئی منصوبوں کی منظوری دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پشاور شہر میں انٹر سٹی ٹرین منصوبے کی منظوری بھی اہم فیصلوں میں شامل ہیں، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور فوٹو شوٹ کے بجائے عوام کی فلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے زمہ خیبر پختونخوا کے 115ارب روپے کی بقایاجات واجب الادا ہے۔
نام نہاد شہزادی مریم نواز ہر روز نئے کپڑے ،مرسڈیز میں سفر ،تیس لاکھ کے جوتے پہن کر فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔پنجاب میں آٹے کی بوریوں پر تین دفعہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویریں لگا کر آٹے کی بجائے چوکر نکل رہا ہے جوکہ افسوسناک ہے۔