لاہور: (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، عید الفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔