لاہور: (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دو ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ملک وحید اور عظمی کاردار سے تین دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک وحید کو پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔
ن لیگ کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، عظمیٰ کاردار کو ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے سلسلے میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔