ویکسینیشن سے پونے 12 افراد کی جانیں بچ گئیں، پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیقی رپورٹ

ویکسی نیشن سے 1700افراد کی جانیں بچ گئیں، پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیقی رپورٹ

برطانیہ میں کورونا ویکسین سے 11 ہزار 700 افراد کی جانیں بچیں اور 33 ہزارافراد شدید بیمار ہونے سے محفوظ رہے۔

لندن موصولہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں اپریل کے اختتام تک 70 سے 80 برس کے افراد کے اسپتال میں داخلے اور اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ریسرچ رپو رٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ویکسین کے نتائج قابل ذکر پیش رفت ظاہر کررہے ہیں، ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ لنکا شائر میں مزید ویکسینیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ 40 یا اس سے زائد عمر کے ہر 10 میں سے 9 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں