پرویزرشید معاون خصوصی،رانا ثناءاللہ مشیر قانون ہونگے،مریم اورنگزیب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جبکہ عظمیٰ بخاری اطلاعات و نشریات کی وزیر ہونگی
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاق میں شہباز شریف کا وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب میں کابینہ کی حلف برداری تقریب کل منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، پہلے مرحلے میں 16 ارکان پر مشتمل کابینہ کے ارکان حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد اراکین کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔پرویز رشید معاون خصوصی جبکہ رانا ثناءاللہ کو مشیر قانون بنایا جائیگا۔
عظمیٰ بخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی جبکہ بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا۔اسی طرح خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت دی جائیگی۔
فیصل ایوب کوہاوٴسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کے وزیر ہونگے جبکہ خالد ججا کو محکمہ انہارکا وزیر بنایا جائیگااس کے علاوہ عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خواہش کے مطابق کابینہ میں نوجوان قیادت اور خواتین کی نمائندگی کویقینی بنایاگیا ہے۔مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کوبھی کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔
کابینہ میں 8اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا جبکہ ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد اراکین کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کے دیگر اراکین میں ملک تنویر اسلم،فرخ جاوید،شیر علی گورچانی ،رانا سکندر حیات ،احمد خان لغاری کے نام بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ہفتے اٹھا یا تھا۔گورنر ہاوٴس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز شریف سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف،شہباز شریف سمیت نومنتخب ارکان اسمبلی سمیت چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب و دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے تھے۔