سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے ناراض

سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن وزیراعظم سے ناراض

پاکستانی سفارت کاروں کو وزیر اعظم عمران خان کی سرزنش پر پاکستان کے سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سفیروں پر بغیر تحقیقات تنقید ناقابل فہم ہے، خامیوں کی تصحیح کرنی چاہیے نہ کہ عوامی سطح پر سرزنش کی جائے، غیر جانب دار اور جامع تحقیقات کے بغیر پورے ادارے کو مورد الزام ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت خارجہ کے صرف 320 افسران دنیا کے ایک سو بیس سفارت خانوں میں کام کر رہے ہیں، اتنی کم افرادی قوت کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے بہترین کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں