تھوڑا معلوم کرلیا کریں واٹس ایپ پر پولٹری کے ریٹ کون سیٹ کررہا ہے، فردوس عاشق

 تھوڑا معلوم کرلیا کریں واٹس ایپ پرپولٹری کےریٹ کون سیٹ کررہاہے،فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تھوڑا معلوم کرلیا کریں وٹس ایپ پرپولٹری کےریٹ کون سیٹ کررہا ہے، عمران خان نے پولٹری سیکٹر کو ری سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم چینی کی طرح پولٹری کی قیمت کا ڈیجٹیلائزڈ پروگرام لارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سےکہتی ہوں، جان ہے تو جہان ہے، بھارت میں یومیہ 4 لاکھ مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانی کا احساس ہے، لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پیز پر ڈنڈے کے زور پر بھی عمل کروایا جاسکتا ہے، لیکن ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن سے اپیل کرتی ہوں وہ بھی اپنی سیاسی دکانداری کو بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں