پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری آپریشن ’چینوک آرچر‘ میں شرکت

پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری آپریشن ’چینوک آرچر‘ میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز پی این سیف کی بحیرہ عرب میں منعقدہ کثیر الملکی بحری آپریشن ’چینوک آرچر‘ میں شرکت، پاکستان نیوی ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول CTF -150 کے تحت آپریشن میں شرکت کررہی ہے۔

ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران CTF -150 کے تحت پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں منعقدہ کثیر الملکی بحری آپریشن ’چینوک آرچر‘ میں شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کے علاوہ امریکا اور کینیڈا کے بحری اور ہوائی جہازوں نے بھی شرکت کی ۔

آپریشن کا مقصد سمندر میں منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

پاک بحریہ اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے ذریعے سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں