سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

فیصلہ چیف جسٹس کی دیگر ججز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا، انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ چیف جسٹس کی دیگر ججز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی دیگر ججز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر پر عائد کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے، پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔