کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، دھاندلی پر پھانسی نہیں ہوتی: رانا ثناء کا لیاقت علی چٹھہ کے استعفیٰ کی خبر پر تبصرہ

لاہور:(نیوز ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی، دھاندلی کرانے پر موت کی سزا نہیں ہوتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نےکہا کہ لیاقت چٹھہ صاحب نے کہا ہے کہ آج انہوں نے خود کشی کی کوشش کی، انہیں چوک میں پھانسی دے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئیں، جن حلقوں سےمسلم لیگ ن جیتی ان کی اورجہاں پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتیں جیتی ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سےمسلم لیگ ن جیتی ان کی اورجہاں پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتیں جیتی ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہیں نے مزید کہا کہ لیاقت چٹھہ اگر ذہنی طور پر درست ہوتے تو کسی کے کہنے پر دھاندلی نہ کرتے،خودکشیاں کرنا کسی ذہنی مریض کا ہی کام ہے،اللہ کا شکر ہے کہا لیاقت چٹھہ نے کہیں خود کشی نہیں کرلی۔