یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں،یہ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا،اب انہیں عمران خان کی صلاحیتوں کا پتہ چلا۔پرویز الہیٰ کا جواب
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو آج عدالت پیش کیا گیا۔اس موقع پر صحافی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد ہونے سے متعلق سوال کیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں،یہ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا،اب انہیں عمران خان کی صلاحیتوں کا پتہ چلا۔
شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے، اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں ہوں گی کسی سے بات نہیں ہو گی۔پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ کسی جماعت سے بات چیت پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔ ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، نہ الیکشن کیمپین کرنے دی گئی، نہ پولنگ ایجنٹ بیٹھنے دئیے گئے، ان سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا عمران خان سے اظہار محبت قابل تحسین ہے، چھاپے اور گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا پھر بھی عوام نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلیوں کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، ہمارے امیدوار واضح اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن رات کے اندھیرے میں ڈاکا مارکر نتائج بدل دئیے گئے، عوامی مینڈیٹ سے خالی کمزور ترین حکومت سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے، جمہوریت کی بحالی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا۔
خیال رہے کہ آج انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ پر کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی۔