بلوچستان میں ہڑتالوں اور احتجاج سے معاملات زندگی شدید متاثر ہیں‘ قومی شاہراہیں بند ہیں اور نیشلسٹ پارٹیاں سڑکوں پر ہیں۔ سابق سینیٹر کا پیغام
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق سینیٹر اور سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کو سمیٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا پر کم توجہ ہے لیکن انتخابات کے بعد سے اب تک صوبہ بلوچستان میں ہڑتالوں اور احتجاج سے معاملات زندگی شدید متاثر ہیں، جہاں قومی شاہراہیں بند ہیں اور نیشلسٹ پارٹیاں سڑکوں پر ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کو سمیٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
قومی میڈیا پر کم توجہ ہے لیکن انتخابات کے بعد سے اب تک بلوچستان میں ہڑتالوں اور احتجاج سے معاملات زندگی شدید متاثر ہیں۔ قومی شاہراہیں بند ہیں اور نیشلسٹ پارٹیاں سڑکوں پر ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کو سمیٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 14, 2024
علاوہ ازیں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عام انتخابات سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ آئین کی پہلی سطور میں کہا گیا ہے “تمام کائنات کی حکمرانی خدا تعالی کے پاس ہے اور اقتدار عوام کی منشاء کے مطابق اُن کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور یہ ایک مقدس فریضہ ہو گا”۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر مزید لکھتے ہیں کہ قاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
آئین کی پہلی سطور
”تمام کائنات کی حکمرانی خدا تعالی کے پاس ہے اور اقتدار عوام کی منشاء کے مطابق اُن کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعہ ہی کیا جائے گا اور یہ ایک مقدس فریضہ ہو گا“
قاضی العدل صاحب ، جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 12, 2024
قبل ازیں اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے۔ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔ اسی طرح…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 9, 2024