اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) حکومت سازی کے معاملات میں تیزی آگئی، چودھری شجاعت حسین نے سابق حکمران اتحاد کی میزبانی کا کردارسنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شہبازشریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔