پشاور: (نیوز ڈیسک) امیر حیدر ہوتی عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی سینئرنائب صدارت سے مستعفی ہوگئے۔
امیر حیدر ہوتی نے استعفیٰ اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری کردیا ، بیان میں ان کاکہنا تھا کہ آبائی حلقوں میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، حلقہ عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا، پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے…
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔