15 ماہ معیشت کو یہ لوگ منفی میں لے گئے ،اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کیلئے مسلسل آئیں کی خلاف ورزیاں کی گئیں،ترجمان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رﺅف حسن کا کہنا ہے کہ22 ماہ میں ہمیں ظلم و جبر اور فسطائیت کا سامنا رہا ،15 ماہ معیشت کو یہ لوگ منفی میں لے گئے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روف حسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی 48 فیصد ان کے دور میں ہوئی،اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کیلئے انہوں نے مسلسل آئیں کی خلاف ورزی کی گئی۔
ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کی فیملیز کو ہراساں کیا گیا ۔ہمارے ہر سیاسی احتجاج کو روکا گیا ،ہم نے اپنے دور میں کسی بھی سیاسی تحریک کو نہیں روکا۔بانی چیئرمین سمیت ہماری سینئر قیا دت پر بغاوت کے مقدمات درج کئے گئے ،36 گھنٹے تک ریاست بانی چیئرمین کے گھر پر حملہ آور رہی۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے ریاست کی طرف سے متعدد بیانات آئے،ہم نے ہمیشہ9 مئی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود شفاف تحقیقات کا ہمارا مطالبہ نہیں ماناگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو جبرا غائب کیا گیا اور ان کی سیاسی وابستگی تبدیل کی گئی 10 ہزار کارکنان اس وقت جیلوں میں موجود ہیں۔یقین ہے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار وفاداریاں نہیں بدلیں گے، 27 کے قریب وکلا کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ہماری حکمت عملی تھی کہ وکلاءگرفتار نہیں ہوتے اس لئے انہیں ٹکٹ دئیے گئے۔ منڈیاں لگیں گے تاہم حمایت یافتہ امیدواروں کو خریدا نہیں جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو اپنے کارکنوں کو صرف اتنا کہہ رہے کہ وہ اپنے ووٹ کا پہرہ دیں اور 8فروری کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ۔ہم کارکن کسی بھکاوئے میں نہیں آئیں گے اور ہر سازش کا مقابلہ الیکشن والے دن کرینگے۔