لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں ، میں نے بلاول کی طرح شکایت نہیں کی کہ پاپا عطا مجھے تنگ کرتا ہے، الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے۔عطا تارڑ کی گفتگو
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہم مکمل طور پر چل رہی ہے۔ ہم گلی کوچوں اور ہر شہری کے پاس جا رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے پاس نا ووٹر نا سپورٹر موجود ہے صرف ان کے پیسے ہیں۔ وہ ووٹ خرید کر لاہور کے امن کی سیاست کو آلودہ کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو ایک وڈیرہ ابن وڈیرہ ہے۔ لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں ، عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدیانتی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ لاہور میں جب بارش آتی ہے تو یہاں پانی نہیں آتا یہاں ڈرینج بنے ہیں۔ بلاول بھٹو کی منطق ہے بارش سے موازنہ کرتے ہیں اپنے تعلیمی نظام کا موازنہ کرے۔
اسلم گل نے نام بگاڑ کر اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کرپشن کی سیاست کر رہے ہیں پولیس کو رپورٹ کیا۔ ہم نے رشوت دینے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور نگران وزیر اعلی اس وقت غیر جانبدار ہیں۔ میری التماس ہے کہ نگران وزیر اعلی اور الیکشن کمیشن نیوٹرل رہ کر اپنا کردار ادا کریں ۔
ہم نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ بلاول اپنی اعلی شان گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں۔ بلاول بھٹو کو کہتا ہوں اعلی شان بنگلوں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی۔ میں نے بلاول کی طرح شکایت نہیں کی کہ پاپا عطا مجھے تنگ کرتا ہے۔ میں نے دھاوا بولنا ہوتا تو سب کو بتا کر جاتا ہے۔ ہم نے پر امن احتجاج کیا جو ہمارا حق ہے۔ قران پاک پر ہاتھ رکھ کر رشوت دیتے ہیں۔ آج تک سیاست میں قرآن پاک پر ہاتھ نہیں رکھا۔ خدا کا خوف کریں اور قرآن پاک کو درمیان میں مت لائیں۔