سائفر نہ صرف گم بلکہ لیک بھی ہوا،عدالت نے مجرمان کو انتہائی سزا نہیں دی۔ عدالت نے مجرمان کو محتاط اور نپی تلی سزا دی۔خرم دستگیر کی گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سائفر کیس میں پانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10,10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عدالتی فیصلے سے متعلق گفتگو کرتےہوئے رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ٹی وی پر اقبال جرم کرچکے ہیں۔ حکومتی دستاویز کو جلسے میں لہرانا سنگین جرم ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی امانت میں خیانت کے بھی مرتکب ہوئے۔ عدالت نے مجرمان کو انتہائی سزا نہیں دی۔ عدالت نے مجرمان کو محتاط اور نپی تلی سزا دی۔ سائفر نہ صرف گم بلکہ لیک بھی ہوا۔سی طرح لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کے سیکرٹس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،قانون اس معاملے پر حرکت میں آیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے کارروائی سب کے سامنے اوپن کی ہے ،یہ عدالتی فیصلہ ہے سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔ عمران خان اب سب کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں۔موجودہ انتخابات میں اس فیصلے پر ہونے والے اثرات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس فیصلے کے اثرات لازمی طوراس الیکشن میں پڑیں گے۔اور عوام کو اب پتہ لگ گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے ۔
دولت و اقتدار کی ہوس آپ کو لے ڈوبتی ہے۔اقتدار صرف اللہ کی ذات کے پاس ہمیشہ رہنے والی چیز ہے۔ ہم سیاستدان اقتدار میں آنے کے بعداس چیز کو بھول جاتے ہیں ۔سائفر کی اہمیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ کی بنیاد پر سائفر آتے رہتے ہیں اور انہیں ایک فولڈر میں لگا کر وزیر خارجہ کو دکھایا جاتا ہے اس کے بعد اسے وزیراعظم کو بھجوادیا جاتاہے ۔وزیراعظم بھی اس کو دیکھنے کے بعد واپس وزارت خارجہ کو بھجوا دیتا ہے۔وزیراعظم ان کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔