یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر کابینہ میں بحث

کابینہ میں یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان مخالف درخواست پر کابینہ میں بحث

وفاقی کابینہ میں یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرار داد پر کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے کابینہ کے روبرو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے، حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر وزراء کو تنبیہ کی کہ وہ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے دوران اجلاس عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا اور کہا کہ عید الفطر پر 3 چھٹیاں دینی چاہئیں۔

رزاق داؤد نے مزید کہا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں