مظفرگڑھ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ خاتون نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔
تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے سے جھلسنے والی خاتون نشتراسپتال میں دم توڑ گئی۔
خاتون کے بھائی نے الزام نے لگایا کہ گھریلو ناچاقی پر بہنوئی اور اس کے گھر والوں نے بہن کو آگ لگائی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر، ساس اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔