بلے کے نشان پر عدالتی فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

بلے کے نشان پر عدالتی فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

پشاور ہائیکورٹ کے بلے کے نشان پر فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا اس پر عملدرآمد سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ انتخابی نشان واپس دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تا حال موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔