عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کی ٹریننگ صرف ووٹ چوری، کشمیر کا سودا کرنا، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیاز اور کارٹیلز کی سہولت کاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’آپ کی ٹریننگ جھوٹے احتساب اور سیاسی انتقام کے ذریعے عوام کا روزگار چھیننا اور معیشت تباہ کرنا ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی ٹریننگ فارن فنڈنگ سے اربوں روپے کمانے اور 23 خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آپ کی ٹریننگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا  تھا کہ آپ کی ٹریننگ، شخصیت اور چور بازاری سے قوم اچھی طرح آگاہ ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں