دوستوں کا مشکور ہوں جو میرے ساتھ چلنے کے لئے پرعزم ہیں،کسی کا بازو پکڑ کر ووٹ حاصل نہیں کرنا چاہتا میری کارکردگی میری پہچان ہے۔چوہدری نثارعلی خان
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے حلقہ این اے 53این اے54 اور پی پی10 سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد بھرپور انداز میں سیاسی کمیپن کا آغاز کردیا گیا راجڑ کے مقام پر منعقد کیا جانے والا جلسہ تاریخی اہمیت اختیار کرگیا ایک اندازے کے مطابق بارہ سے پندرہ ہزار لوگوں نے چوہدری نثارعلی خان کی تقریر سنی جلسے کا اہتمام سردار بابر، سردار سجاد، سردار ہمایوں اور سردار تبسم نے کیا جگہ کی تنگی کی وجہ سے لوگوں نے روڈ ز اور گلیوں میں چوہدری نثارعلی خان کی تقریر سنی جس کے لئے مختلف جگہوں پر سکرینیں لگائی گئیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بیٹے چوہدری تیمور علی خان،بھائی سابق ایم پی اے چوہدری وقارعلی خان اور چوہدری حیات علی خان بھی موجود تھے اپنے خطاب میں چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آغاز پر ہی لوگوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی نے میرے حوصلے بڑھا دیے ہیں ثابت ہوگیا کہ لوگ آج بھی خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں آج آپ لوگوں کے جم غفیر نے وقت سے پہلے ہی میری کامیابی پر مہر ثبت کردی ہے میں نے اپنی سیاست کا آغاز راجڑ سے کیا اور آج ایک مرتبہ پھر اسی مقام سے کررہا ہوں ملک اور اس علاقے کے لئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں میں نے اپنے دور اقتدا رمیں د ونوں حلقوں میں پینتیس ارب سے زائد کے منصوبے مکمل کرائے علاقے کے چپے چپے پر میری خدمات کے نشان موجود ہیں آج سڑکوں اور پلوں کے جال میری کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ووٹ آپ کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر دیں جس نے مجھ سے بڑھ کر اس علاقے کی خدمت کی ہو ووٹ اسے دے دیں انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اچھا دوست اورمسلم لیگ نواز سے کئی دہائیوں کا رشتہ ہے دونوں پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتااور نہ ہی کسی کابازو پکڑ کر میدان میں اترنا چاہتا ہوں آپ لوگ میری طاقت ہیں آپ کی طاقت کے بل بوتے پر آزاد حیثیت سے میدان میں اتروں گا اس وقت تمام نمائندے جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں مگر ووٹ اس کو دیں جس نے آ پ کے بہتر مستقبل کے لئے کچھ کیا ہواللہ کے فضل سے میرا دامن کرپشن سے پاک ہے ہمیشہ کوشش رہی کہ اس ملک وقوم کے لئے ٹھوس ومنظم فیصلے کرسکوں
انھو ںنے مزیدکہا کہ اب کی بار کسی کو عوامی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دوں گا آپ لوگوں نے اپنی ووٹ کی حفاظت خود کرنی ہے بیرون ملک مبصرین اور میڈیا کے ساتھ رابطے میں رہوں گا انشااللہ اقتدار میں آکر ملک وقوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنے میں اپنا موثر کردار ادا کروں گا آخر میں انھوں نے اپنے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم، سردار بابر، سردار سجاد، سردار ہمایوں اور سردار تبسم کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا بھی کیا جن کی کاوشوں سے یہ جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوا وہ راجڑ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے ہیں