حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت انتخابات کے بعد کی جائے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت عام انتخابات کے بعد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹس نے حلقہ بندیوں کے 15 مقدمات الیکشن کمیشن واپس بھجوائے، سپریم کورٹ کی بھی ہدایت ہے الیکشن کمیشن 30 نومبر کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کروائے۔