چوہدری نثار علی خان نے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل این اے 53 میں ایک جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ملک میں عام انتخاب کے اعلان کا شیڈول جاری ہو نے کے بعد سیاسی سماجی شخصیات نے آر او آفس سے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغزات نامزدگی فارم وصول کر لیے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این 54 سے کاغدات نامزدگی حاصل کر لیے۔
چوہدری نثار کی طرف سے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار این اے 53 اور 54 سے قومی اسمبلی کے الیکشن لڑیں گے، چوہدری نثار علی خان کل این اے 53 میں ایک جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے ، چوہدری نثار علی خان نے دونوں حلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔