کے پی سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیرقانونی غیرملکی اپنے وطن لوٹ چکے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 385 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں۔

انگور اڈا بارڈر کے راستے 3 ہزار 573 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیر قانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیر ملکی وطن واپس چلے گئے ہیں۔